مواد پر جائیں
وار مانیٹرPK
مہمند

مہمند میں انسدادِ پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملہ؛ دو اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

WMWar Monitor Deskنیوز ڈیسک
شائع
اپ ڈیٹ
پڑھنے کا وقت
1 منٹ کی پڑھائی
مہمند میں انسدادِ پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر حملہ؛ دو اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پولیو ویکسینیشن مہم کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع مہمند کے علاقے ڈاگ تمنزئی میں پیش آیا، جب پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم کے لیے سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

Telegram: https://t.me/war_monitor10

X: https://x.com/warmonitorpakaf

#Mohmand, #PakistanPolice, #PolioCampaign

ذرائع اور تصدیق

رپورٹ

میڈیا یا مقامی ذرائع کی رپورٹ۔ ہم دعووں پر لیبل کیسے لگاتے ہیں

شیئر کریں
WM

مصنف کے بارے میں

War Monitor Desk

War Monitor Desk کی تحریریں

اگلی خبر

متعلقہ خبریں